119
راولپنڈی پولیس نے 30 لاکھ روپے سے زائد کی چوری کا سراغ لگا لیا
راولپنڈی: پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے مبینہ طور پر واردات میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی…
راولپنڈی: پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے مبینہ طور پر واردات میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم ڈکیتی کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔








