118
دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح کم، دوسری جنگِ عظیم کے جرمن جنگی جہازوں کا ملبہ ظاہر
یورپ: شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث یورپ کے دوسرے طویل ترین دریا دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جنگی جہازوں کا ملبہ نمایاں ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ڈینیوب میں پانی کی…
یورپ: شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث یورپ کے دوسرے طویل ترین دریا دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جنگی جہازوں کا ملبہ نمایاں ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ڈینیوب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی کے باعث سربیا اور رومانیہ کی سرحد کے قریب 1944ء میں ڈوبنے والے جرمن جنگی جہازوں کے ڈھانچے دوبارہ دکھائی دینے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمن فوج نے سوویت افواج کی پیش قدمی روکنے کی کوشش میں درجنوں جنگی جہاز دریائے ڈینیوب میں ڈبو دیے تھے۔
شدید گرمی اور طویل خشک سالی کے باعث دریا کی سطح کم ہونے سے یہ تاریخی باقیات ایک مرتبہ پھر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یورپ میں بڑھتی ہوئی گرمی اور خشک سالی کے باعث دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔








