118
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، متعدد گھر تباہ اور نذرِ آتش
جنوبی لبنان: جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل زون اور المنصوری سمیت قریبی وادیوں میں متعدد…
جنوبی لبنان: جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل زون اور المنصوری سمیت قریبی وادیوں میں متعدد گھروں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بعض گھروں کو دھماکوں سے تباہ کیا جبکہ کئی مقامات پر عمارتوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے المنصوری کے علاقے میں دو مرتبہ حملے کیے، جن کے دھماکوں کی آوازیں صور شہر تک سنی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے المنصوری کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
جنوبی لبنان میں تازہ کارروائیوں کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








