29 صَفَر / August 12

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں 3 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نئے ججز سے حلف لیا۔

تقریب کے دوران جسٹس محمد ہمایوں خان، جسٹس سریش کمار اور جسٹس شاہ نواز میمن نے بطور ایڈیشنل ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندگان اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

تین نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 جبکہ ایڈیشنل ججز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

حلف برداری کی تقریب کے دوران عدالتی امور اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے ذمہ داریوں کی ادائیگی پر بھی زور دیا گیا۔