29 صَفَر / August 12

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 122 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور بعض مقامات پر شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔

زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔