0
بھارت: الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، راہول گاندھی حراست کے بعد رہا
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا، تاہم دونوں رہنماؤں کو کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں…
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا، تاہم دونوں رہنماؤں کو کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹر فہرستوں میں مبینہ تبدیلیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
مظاہرین نے پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی، جبکہ راہول گاندھی بھی رکاوٹوں پر چڑھ گئے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت دیگر مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی حراست میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو رہا کر دیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں، جبکہ حکمران جماعت اور الیکشن حکام ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔














