0
بلاول بھٹو نے پورے پاکستان کو دھمکی دی، کیا عزیر بلوچ سے خونریزی کرانی ہے؟ خالد مقبول صدیقی
نور میڈیا | سیاسی خبریں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے، اس معاملے پر عدالتوں اور امن و امان کے ذمہ دار اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔ کراچی میں پریس کانفرنس…
نور میڈیا | سیاسی خبریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے، اس معاملے پر عدالتوں اور امن و امان کے ذمہ دار اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے سوال اٹھایا کہ اگر پورے ملک میں نئے صوبے بنانے کی بات ہو رہی ہے تو خونریزی صرف کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں کیوں ہوگی؟ انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں میں تشدد کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو پر نسل پرستی کا الزام بھی عائد کیا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے، جبکہ ان کے بقول سندھ کی 65 فیصد آبادی نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف کراچی یا مہاجر صوبے کی بات نہیں کرتی بلکہ پورے پاکستان میں آبادی کے تناسب سے نئے صوبے بنانے کی حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں صوبے کے قیام کا مطالبہ اب پورے ملک میں زیرِ بحث ہے۔














