20 جُمادى الأولى / October 31

نور میڈیا | عدالتی خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم سلمان کو تین سال بعد بری کر دیا۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے شک کا فائدہ دیا اور عمر قید سمیت دیگر سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت کے مطابق مدعی کا بیان قابلِ اعتماد نہیں رہا اور وہ جائے وقوع پر اپنی موجودگی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس نے بھی اہم گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں غفلت برتی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو ناقص تفتیش اور پراسیکیوشن کے معاملے پر کارروائی کرنے اور آئندہ کے لیے رہنما اصول جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف 2023ء میں لاہور کے تھانہ مصری شاہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔