118
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اتحادی حکومت مضبوط ہے: طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون آئندہ بھی برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہر حکومت کے دور میں ڈھائی سال…
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون آئندہ بھی برقرار رہے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہر حکومت کے دور میں ڈھائی سال گزرنے کے بعد مختلف سیاسی قیاس آرائیاں شروع ہو جاتی ہیں، تاہم موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اتحاد بھی بدستور قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کسی ممکنہ اتحاد کا کوئی امکان نہیں، جبکہ حکومت کو بھی کسی قسم کا سیاسی خطرہ درپیش نہیں ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ملک اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے اور سیاسی عمل تسلسل کے ساتھ آگے بڑھے۔








