118
جدہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اہم سربراہی ملاقات، دفاعی تعاون پر پیش رفت متوقع
جدہ: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آج اہم سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جہاں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور مشترکہ سفارتی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون سے متعلق ایک اہم معاہدے پر…
جدہ: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آج اہم سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جہاں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور مشترکہ سفارتی حکمتِ عملی سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سعودی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاہدہ جدہ میں طے پائے گا۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے، جہاں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد کی دعوت پر پہلے ہی جدہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد علاقائی امن، سفارتی روابط اور مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق اتفاقِ رائے اور اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ مزید ہموار ہوگی۔








