118
لاہور ہائی کورٹ نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس مدت کے دوران انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ہدایت کی کہ…
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس مدت کے دوران انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ہدایت کی کہ حفاظتی ضمانت کی مدت کے دوران نورین نیازی کے خلاف گرفتاری کی کارروائی نہ کی جائے۔
یاد رہے کہ نورین نیازی کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مبینہ طور پر جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد نشر کیا، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
عدالت کی جانب سے دی گئی حفاظتی ضمانت ایک ہفتے کے لیے ہے، جس کے دوران نورین نیازی متعلقہ عدالت سے رجوع کر کے مزید قانونی ریلیف حاصل کر سکتی ہیں۔








