119
لاہور میں جائیداد کا تنازع، 80 سالہ باپ کے قتل کا الزام بیٹے اور بہو پر
لاہور کے علاقے گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے مقتول کے بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی غلام دستگیر کے مطابق مقتول محمد عظیم کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے بلال نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے…
لاہور کے علاقے گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے مقتول کے بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی غلام دستگیر کے مطابق مقتول محمد عظیم کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے بلال نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنی جائیداد بیٹے کے نام منتقل نہیں کر رہا تھا، جس پر مبینہ طور پر بلال اور اس کی اہلیہ شمع نے محمد عظیم کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔








