1 رَبيع الثاني / September 12

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور بڑے آبی ذخائر میں پانی کی آمد، اخراج اور ذخیرے کی تازہ صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 16 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 54 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 700 کیوسک ہے، جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1546.42 فٹ ہے جبکہ پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

منگلا میں پانی کی سطح 1221.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 56 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے مطابق دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔