25 صَفَر / August 08

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عمرے کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد کو کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا، جہاں وفد نے عبادت اور خصوصی دعاؤں میں شرکت کی۔

عمرے کی ادائیگی کے موقع پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور دیگر اراکینِ وفد نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد، خطے میں امن اور عالمی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ روحانی موقع پاکستان اور امتِ مسلمہ کی بہتری، باہمی اتحاد اور امن و استحکام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔