118
کراچی کے لانڈھی میں تیز رفتار کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 2 بچے زخمی
کراچی: شہر کے علاقے لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر…
کراچی: شہر کے علاقے لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود 2 بچے زخمی ہو گئے۔
زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔








