21 صَفَر / August 04

گھوٹکی: ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے تحصیل اسپتال میں ایک مریض کے انتقال کے بعد ورثاء نے طبی عملے پر مبینہ غفلت اور بروقت طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ورثاء کے مطابق مریض کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم بروقت علاج اور ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔

واقعے کے بعد اہلِ خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب تحصیل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحقیقات میں ڈاکٹر یا ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت ثابت ہوئی تو متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں