118
اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار
اوکاڑہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز اور ولایت شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پشاور…
اوکاڑہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز اور ولایت شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) سے منسلک ہیں، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام بارودی مواد، 3 دیسی ساختہ بم (IEDs)، 3 کلاشنکوفیں، نقد رقم اور دیگر مبینہ دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔








