118
تربت میں اغوا کیے گئے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے چھ مزدوروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔…
تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے چھ مزدوروں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے سات مزدوروں کو اغوا کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کے فوری بعد ایک مزدور کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ باقی چھ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اب انہی چھ مغوی مزدوروں کی لاشیں تربت کے علاقے ناصر آباد سے برآمد ہوئی ہیں۔
وزیرِ داخلہ کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ برآمد ہونے والی لاشیں اغوا کیے گئے مزدوروں کی ہیں۔ ان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار مزدوروں کا تعلق پنجاب جبکہ دو کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ قتل کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی تیز کر دیا ہے۔








