11 رَبيع الثاني / September 22

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے تنازع کے خاتمے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک بڑی کامیابی تھی، جس میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا۔

پریس بریفنگ کے دوران اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے خاتمے، ثالثی اور تشدد کے خاتمے کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انتونیو گوتیرس پاکستانی قیادت کی سفارتی کوششوں پر شکر گزار ہیں اور ایران امریکا تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔

اسٹیفن ڈوجارک نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایک اہم پیش رفت تھی، جس میں دیگر ممالک نے بھی کردار ادا کیا، تاہم اس عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق ایران امریکا تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت کو اہمیت دی گئی ہے۔