119
قالیباف کا ایران پر امریکی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کرنے پر چین، روس کا خیرمقدم
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق قرارداد کو ویٹو کرنے پر چین اور روس کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چین اور روس کے ویٹو کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اقدام نے سلامتی…
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق قرارداد کو ویٹو کرنے پر چین اور روس کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چین اور روس کے ویٹو کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اقدام نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے اس اقدام سے بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کی دوبارہ توثیق ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد کو ویٹو کیے جانے سے یہ پیغام سامنے آیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے عالمی قوانین اور اصولوں کی پاسداری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق قرارداد اور اسے چین و روس کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے معاملے پر عالمی سطح پر بھی ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔








