2 رَبيع الثاني / September 13

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران اور سعودی عرب پر حملوں کے خدشات سمیت تمام معاملات بخوبی حل ہو جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دورۂ آئرلینڈ کے موقع پر آئرش صدر کیتھرین کونولی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ڈبلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں آبنائے ہرمز کے ذریعے اہم تجارتی بحری آمدورفت بحال کرانے میں مدد کی جا سکتی ہے؟

صحافی کے سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔“

واضح رہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی اور سعودی عرب میں ایک اہم تیل پائپ لائن پر حملوں کے بعد خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔