118
امریکا: پڑوسی تنازع خونریز بن گیا، فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
میسوری: امریکا کی ریاست میسوری میں پڑوسیوں کے درمیان مبینہ تنازع خوفناک رخ اختیار کر گیا، جہاں ایک 73 سالہ شخص نے پڑوسی کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم رابرٹ وِنکل 25 جولائی کو اپنے…
میسوری: امریکا کی ریاست میسوری میں پڑوسیوں کے درمیان مبینہ تنازع خوفناک رخ اختیار کر گیا، جہاں ایک 73 سالہ شخص نے پڑوسی کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم رابرٹ وِنکل 25 جولائی کو اپنے پڑوسی کے گھر پہنچا اور مبینہ طور پر شور شرابے سے متعلق سوالات کرنے لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران اس نے اچانک پستول نکال کر 38 سالہ جیسیکا لیشلی کو گولی مار دی۔
رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی 17 سالہ بیٹی اپنی والدہ کی مدد کے لیے آگے بڑھی تو ملزم نے اسے بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جب اہلکار ملزم کے گھر پہنچے تو اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 اگست کو اس کی موت ہو گئی۔
تحقیقات کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ پڑوسیوں کے درمیان تنازع اور شور شرابے کی شکایت کے پس منظر میں پیش آیا، جبکہ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔








