118
لبنان میں 8 لاکھ سے زائد بے گھر افراد کی واپسی، جنوبی علاقوں میں تباہی اور انسانی بحران برقرار
بیروت: لبنان میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 8 لاکھ سے زائد افراد اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں، تاہم جنوبی لبنان میں تباہی، بنیادی سہولیات کی کمی اور سیکیورٹی خدشات اب بھی برقرار ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق لبنان میں اب بھی 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد…
بیروت: لبنان میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 8 لاکھ سے زائد افراد اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں، تاہم جنوبی لبنان میں تباہی، بنیادی سہولیات کی کمی اور سیکیورٹی خدشات اب بھی برقرار ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق لبنان میں اب بھی 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہیں، جن میں تقریباً 26 ہزار افراد سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی ادارے نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوران پانی اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث جنوبی لبنان میں 7 لاکھ سے زائد افراد صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 4 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ جنوبی لبنان کے متعدد دیہات میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ بعض علاقوں پر اسرائیلی فوج کی موجودگی بھی برقرار ہے۔
دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ پیش رفت کے لیے امریکی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور اٹلی کے شہر روم میں شروع ہو چکا ہے، جو آئندہ روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔








