118
روس کا کیف پر بڑا میزائل و ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔ کیف کے میئر کے مطابق حملے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ متاثرہ…
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔
کیف کے میئر کے مطابق حملے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ لاپتہ افراد کو نکالا جا سکے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات بھر 28 بیلسٹک اور دیگر تیز رفتار میزائلوں کے ساتھ 115 ڈرونز داغے، جن کا بنیادی ہدف کیف اور اس کے نواحی علاقے تھے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران داغے گئے میزائلوں میں سے کسی کو بھی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔








