15 رَبيع الثاني / September 26

پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 800 کلو گرام سے زائد منشیات ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت کی گئی، جس کا مقصد سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔