7 رَبيع الثاني / September 18

مردان: مچھی جعفر آباد کے علاقے میں خشک کنویں میں دم گھٹنے کے باعث باپ، بیٹا اور پڑوسی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کی چپل گھر میں موجود خشک کنویں میں گر گئی۔ چپل نکالنے کے لیے بچہ کنویں میں اترا اور وہاں بے ہوش ہوگیا۔

حکام کے مطابق بچے کو بے ہوش دیکھ کر اس کا والد اسے بچانے کے لیے کنویں میں اتر گیا۔ باپ اور بیٹے کو مشکل میں دیکھ کر ایک پڑوسی بھی انہیں بچانے کے لیے کنویں میں چلا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کنویں کے اندر دم گھٹنے کے باعث تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں کی لاشیں کنویں سے نکال لیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ حکام کی جانب سے شہریوں کو خشک یا بند کنوؤں میں اترتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔