119
سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران اور سعودی عرب پر حملوں کے خدشات سمیت تمام معاملات بخوبی حل ہو جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دورۂ آئرلینڈ کے موقع پر آئرش صدر کیتھرین کونولی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ڈبلن میں صحافیوں سے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران اور سعودی عرب پر حملوں کے خدشات سمیت تمام معاملات بخوبی حل ہو جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دورۂ آئرلینڈ کے موقع پر آئرش صدر کیتھرین کونولی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد ڈبلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں آبنائے ہرمز کے ذریعے اہم تجارتی بحری آمدورفت بحال کرانے میں مدد کی جا سکتی ہے؟
صحافی کے سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔“
واضح رہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی اور سعودی عرب میں ایک اہم تیل پائپ لائن پر حملوں کے بعد خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








