119
ایک لاکھ فٹ کی بلندی سے گرنے والا آئی فون، نتیجہ سب کو حیران کر گیا
سوئیڈن کے شہر کیرونا میں آئی فون 17 پرو کے ساتھ ایک غیر معمولی تجربہ کیا گیا، جس میں فون کو ایک لاکھ فٹ سے زائد بلندی سے زمین پر گرایا گیا۔ تجربے کے دوران آئی فون 17 پرو کو موبائل ایسیسریز تیار کرنے والی کمپنی رائنو شیلڈ کے نئے ایئر ایکس فون کیس میں…
سوئیڈن کے شہر کیرونا میں آئی فون 17 پرو کے ساتھ ایک غیر معمولی تجربہ کیا گیا، جس میں فون کو ایک لاکھ فٹ سے زائد بلندی سے زمین پر گرایا گیا۔
تجربے کے دوران آئی فون 17 پرو کو موبائل ایسیسریز تیار کرنے والی کمپنی رائنو شیلڈ کے نئے ایئر ایکس فون کیس میں محفوظ کیا گیا اور اسے اسٹریٹوسفیئر تک پہنچایا گیا۔ بعد ازاں فون کو ایک لاکھ 418 فٹ کی بلندی سے زمین کی جانب گرایا گیا۔
حیران کن طور پر آئی فون 17 پرو نے اتنی زیادہ بلندی سے گرنے کے باوجود خود کو محفوظ رکھا اور اس تجربے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
فون نے تقریباً 25 منٹ تک فضا میں سفر کیا، جبکہ اس دوران درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ فون کو محفوظ رکھنے کے لیے نہ پیراشوٹ استعمال کیا گیا، نہ ہیٹنگ سسٹم لگایا گیا اور نہ ہی لینڈنگ کے مقام پر کوئی خصوصی کشن موجود تھا۔
آئی فون 17 پرو ایک دشوار گزار علاقے میں موجود منجمد جھیل پر جا گرا، جہاں سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے تقریباً 5 گھنٹے کی تلاش کے بعد اسے تلاش کر لیا۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق فون کو جب تلاش کیا گیا تو وہ مکمل طور پر درست حالت میں تھا۔ اس کی اسکرین اور باڈی پر کوئی خراش نہیں آئی، جبکہ فون آن ہونے کے بعد بھی معمول کے مطابق کام کر رہا تھا۔
اس غیر معمولی تجربے نے آئی فون 17 پرو اور استعمال کیے گئے حفاظتی کیس کی مضبوطی کو نمایاں کر دیا ہے۔








