119
امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ جاریامام الحق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے، جبکہ تحقیقات میں مالی معاملات اور مشتبہ لین دین کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات میں انگلینڈ سیریز…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے، جبکہ تحقیقات میں مالی معاملات اور مشتبہ لین دین کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات میں انگلینڈ سیریز سے قبل اور بعد کے مالی معاملات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی چیک کی جا رہی ہیں، جبکہ کسی کمپنی، شخص یا ادارے کی جانب سے ہونے والی مشتبہ ادائیگیوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔
تحقیقات کے دوران موبائل فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو مالی لین دین سے متعلق معلومات کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے تاکہ معاملات کی مزید چھان بین کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا ایک اہم پہلو انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس بھی ہے، جس کے حوالے سے موبائل فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان گزشتہ روز این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے۔
تاہم این سی سی آئی اے نے تاحال دونوں کھلاڑیوں پر کسی الزام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔








