118
بانیٔ پی ٹی آئی نے جیل میں ملنے والی 4 کتابیں واپس کیوں کیں؟ رپورٹ عدالت میں جمع
اسلام آباد: بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کتابیں فراہم کیے جانے سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔ جیل حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 8 کتابیں جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں، جنہیں عدالتی ہدایت کے مطابق بانیٔ…
اسلام آباد: بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کتابیں فراہم کیے جانے سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔
جیل حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 8 کتابیں جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں، جنہیں عدالتی ہدایت کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی تک پہنچایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے تمام 8 کتابیں بانیٔ پی ٹی آئی کو فراہم کر دیں، تاہم انہوں نے ان میں سے 4 کتابیں واپس کر دیں۔
جیل حکام کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے کتابیں واپس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کتابیں پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باقی 4 کتابیں بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچائی گئی تھیں۔








