118
ڈرامہ سیٹس پر مثبت اور باوقار ماحول ضروری ہے، صباحت بخاری کا فلرٹنگ پر مؤقف
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے کہا ہے کہ اگر ڈرامہ سیٹس پر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے مثبت اور باوقار انداز میں فلرٹنگ کی جائے تو اس سے کام کا ماحول خوشگوار اور فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ صباحت بخاری نے حال ہی…
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے کہا ہے کہ اگر ڈرامہ سیٹس پر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے مثبت اور باوقار انداز میں فلرٹنگ کی جائے تو اس سے کام کا ماحول خوشگوار اور فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔
صباحت بخاری نے حال ہی میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی کسی نے ان پر ڈورے ڈالے ہیں، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت سے ساتھی فنکاروں نے ان کی تعریف کی اور اظہارِ پسندیدگی کیا، جسے وہ ایک مثبت تعریف کے طور پر لیتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران احترام اور پیشہ ورانہ حدود کے اندر رہتے ہوئے دوستانہ رویہ اور مثبت ماحول فنکاروں کی توانائی بڑھاتا ہے، باہمی اعتماد پیدا کرتا ہے اور اس کا اچھا اثر اسکرین پر نظر آنے والی کیمسٹری پر بھی پڑتا ہے۔
صباحت بخاری نے مزید کہا کہ انہیں سب سے خوبصورت تعریف یہ لگتی ہے کہ لوگ انہیں ایک مثبت شخصیت سمجھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹ کرنے والی شخصیت نہیں ہیں، البتہ اگر کوئی شخص خوش اخلاق یا اچھا لگے تو اس کی تعریف ضرور کرتی ہیں۔








