118
کراچی: پولیس مقابلہ اور اقدامِ قتل کیس میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور
کراچی: کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت 70 ہزار، 70 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا…
کراچی: کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت 70 ہزار، 70 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں پر پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کا الزام عائد کیا گیا تھا، جبکہ ان کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں 30 مئی 2026ء کو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
دفاعی وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے قبضے سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو مقررہ مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔








