23 صَفَر / August 06

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ان کے دورۂ سعودی عرب کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جس کے باعث وفاقی کابینہ کا طے شدہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں پاک سعودی تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی امن اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں