23 صَفَر / August 06

بینکاک: تھائی لینڈ میں علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ شدید بارش کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 4 اگست کی شام صوبہ ناراتھیوات کے علاقے سنگائی کولوک میں واقع سنتی پھاپ اسٹیڈیم میں گولوک ایف اے کپ کے سیمی فائنل کے دوران پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق میچ ابو ایکس نونگ سیرن اور سام کولٹ (SAMCOLT) کے درمیان جاری تھا، جب اچانک آسمانی بجلی میدان میں موجود کھلاڑی پر آ گری، جس کے نتیجے میں 24 سالہ سوفوان اوائے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے میں ایک ملائیشین کھلاڑی سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ شدید خراب موسم کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں