118
غزہ میں المناک پیش رفت، تین سال بعد ملبے سے 112 فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد
غزہ: غزہ میں ایک افسوسناک پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تقریباً تین سال بعد ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 112 فلسطینی شہداء کی باقیات نکال لی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برآمد ہونے والی باقیات میں بچوں، خواتین اور مردوں سمیت دو خاندانوں کے افراد شامل ہیں، جو نومبر…
غزہ: غزہ میں ایک افسوسناک پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تقریباً تین سال بعد ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 112 فلسطینی شہداء کی باقیات نکال لی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برآمد ہونے والی باقیات میں بچوں، خواتین اور مردوں سمیت دو خاندانوں کے افراد شامل ہیں، جو نومبر 2023ء میں غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق شہداء کی باقیات کی شناخت اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد آج ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
دوسری جانب غزہ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور مختلف علاقوں میں حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں بھی متعدد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
علاقے میں جاری انسانی بحران کے باعث امدادی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تلاش اور امداد کے منتظر ہیں۔








