21 صَفَر / August 04

لودھراں: کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جہاں ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں اوور شوٹ ہونے کے باعث پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے گیلے والے کے قریب پیش آیا، جہاں ہزارہ ایکسپریس اوور شوٹ ہونے کے باعث ڈی ریل ہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد صبح 4 بجے ٹرین کے ساتھ نیا انجن منسلک کر کے اسے دوبارہ اپنی منزل حویلیاں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک معمول کے مطابق فعال رہے اور دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ہزارہ ایکسپریس کے اوور شوٹ ہونے کی اصل وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی وجوہات سے متعلق حتمی موقف سامنے آئے گا۔

متعلقہ خبریں