118
ایران جنگ پر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں، ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے خفیہ بریفنگز پر سوال اٹھا دیے
واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران سے متعلق جنگی صورتحال کی تفصیلات عوام سے چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں جان گارامینڈی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے…
واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران سے متعلق جنگی صورتحال کی تفصیلات عوام سے چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں جان گارامینڈی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لانے کے بجائے خفیہ بریفنگز کا سہارا لے رہے ہیں تاکہ اصل صورتحال منظرِ عام پر نہ آ سکے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام کو ایران سے متعلق حکومتی فیصلوں اور جنگی حکمتِ عملی کے بارے میں شفاف معلومات فراہم کی جانی چاہئیں، جبکہ اہم معاملات کو خفیہ رکھنے سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔
ڈیموکریٹ رہنما نے مطالبہ کیا کہ کانگریس اور عوام کو ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور حالیہ پیش رفت پر مکمل آگاہ کیا جائے تاکہ قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں میں شفافیت برقرار رہے۔
جان گارامینڈی کے بیان پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔








