118
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 3 افراد زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی
ھکراچی: شہر قائد کے علاقے نیپا پل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں…
ھکراچی: شہر قائد کے علاقے نیپا پل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ٹینکر کو نذرِ آتش کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








