118
پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری، فیصل آباد میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں کی جان چلی گئی اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش…
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں کی جان چلی گئی اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بعض علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں بارش کے دوران ایک مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور بوسیدہ عمارتوں کے قریب احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔








