0
سینڈ پیپر اسکینڈل: وسیم اکرم نے پیٹ کمنز کے بیان پر کیا کہا؟
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بولرز کو عموماً معلوم ہو جاتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے یا نہیں۔ پیٹ…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بولرز کو عموماً معلوم ہو جاتا ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے یا نہیں۔ پیٹ کمنز نے اس معاملے میں ملوث ہونے اور سینڈ پیپر کے بارے میں علم ہونے سے انکار کیا تھا۔
وسیم اکرم کے مطابق وہ گزشتہ ہفتے سے اس تنازع کے بارے میں سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دوست پیٹ کمنز نے بھی کہا کہ انہیں اس معاملے کا علم نہیں تھا۔ ممکن ہے کہ ٹیم کو اس وقت معلوم نہ ہو کہ کیا ہو رہا ہے، تاہم یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی














