0
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے، ششانک سنگھ نے صرف 11 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے ایک اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی ٹیم نے ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔














