19 جُمادى الأولى / October 30

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں لیگ کے فریم ورک، کھلاڑیوں کی ریٹینشن، پلیئر آکشن اور ٹیموں کے اسکواڈز سے متعلق اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا۔

📌 ریٹینشن اور پلیئر آکشن کے قواعد

تمام فرنچائزز زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی ریٹین کر سکیں گی، تاہم تمام 7 کھلاڑی برقرار رکھنے کی صورت میں گزشتہ آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی کو ریلیز کرنا لازمی ہوگا۔ ریٹینشن کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

💰 فرنچائزز کی سیلری کیپ

ہر فرنچائز کے لیے سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹ سائننگ یا گزشتہ سیزن کی ڈائریکٹ سائننگ برقرار رکھنے کی صورت میں یہ حد بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے ہو جائے گی۔

پلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کے لیے کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا۔

🌍 غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ

ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ فرنچائزز صرف ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں کو براہِ راست سائن کر سکیں گی جنہوں نے گزشتہ دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہو۔

ورکشاپ میں تمام فرنچائزز نے قواعد پر اتفاق کیا اور لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے باہمی تعاون اور شفافیت کا مظاہرہ کیا۔