16 جُمادى الأولى / October 27

تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتا، کیونکہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا امکان ہوتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے مطابق قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے گزشتہ میچوں میں اچھی شراکت داریاں قائم کی ہیں اور وہ اسی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف میدان میں اتریں گے۔

 

متعلقہ خبریں