119
اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن انصاف کے مطالبے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، اس لیے ان پر گولی نہیں چلنی چاہیے۔ بونیر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن…
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن انصاف کے مطالبے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، اس لیے ان پر گولی نہیں چلنی چاہیے۔
بونیر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پُرامن طریقے سے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور ان کے مطابق یہ جدوجہد جمہوریت اور ملک کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن سیاسی سرگرمی کریں گے، جبکہ پنجاب حکومت اور بالخصوص رانا ثناء اللہ سے مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، اس لیے حکومت کو سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔








