118
لاہور اور ملتان میں سائبر کرائم کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
لاہور/ملتان: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور ملتان سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان NCCIA کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران آن لائن ہراسانی اور شہری کو بدنام کرنے کے الزام میں عظیم جعفری نامی ملزم کو گرفتار…
لاہور/ملتان: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور ملتان سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان NCCIA کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران آن لائن ہراسانی اور شہری کو بدنام کرنے کے الزام میں عظیم جعفری نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ملتان میں بھی سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 2 ملزمان جمشید اور سجاد سرور کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق جمشید واٹس ایپ کے ذریعے ایک خاتون کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، جبکہ دوسرے ملزم سجاد سرور کے موبائل فون سے واٹس ایپ پر مبنی مبینہ قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔
NCCIA حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور شہریوں کو آن لائن ہراساں کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
NCCIA کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔








