7 رَبيع الثاني / September 18

مشہور امریکی ریپر میکل مور نے برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے ’لوپ ٹور‘ سے حاصل ہونے والی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینی شہریوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میکل مور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

اپنی پوسٹ میں میکل مور نے بتایا کہ یہ رقم فلسطینی عوام کی امداد کے لیے کام کرنے والی 6 تنظیموں میں تقسیم کی جائے گی۔

ان تنظیموں میں فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ، ہیل فلسطین، غزہ سوپ کچن، میڈیکل ایڈ فار پیلسٹینیئنز، انروا یو ایس اے اور اینیرا شامل ہیں۔

میکل مور کے مطابق عطیہ کی جانے والی رقم فلسطینی شہریوں کی امداد اور انسانی بنیادوں پر جاری کاموں میں معاونت کے لیے استعمال کی جائے گی۔