7 رَبيع الثاني / September 18

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی مشن پر مامور ایف 16 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ معمول کے تربیتی مشن پر ایف 16 طیارے میں پرواز کر رہا تھا کہ دورانِ پرواز طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق پائلٹ نے طیارہ گرنے سے قبل ایجیکشن سسٹم استعمال کرتے ہوئے خود کو طیارے سے باہر نکال لیا۔ حادثے کے بعد پائلٹ کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں ایف 16 طیارہ تباہ ہوگیا، تاہم حکام کی جانب سے طیارے کے حادثے کی وجوہات یا دیگر نقصانات کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔