7 رَبيع الثاني / September 18

بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہلاک افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کارروائی کے بعد مزید کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔