119
میسی نے انٹر میامی کے لیے 100 گول مکمل کر کے نیا اعزاز حاصل کر لیا
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کے لیے 100 گول مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ کیمپیونز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے میکسیکو کی کروث آزول کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقابلے میں لیونل میسی نے انٹر میامی…
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کے لیے 100 گول مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کیمپیونز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے میکسیکو کی کروث آزول کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مقابلے میں لیونل میسی نے انٹر میامی کی جانب سے ایک گول اسکور کیا جبکہ دوسرے گول میں معاونت بھی فراہم کی۔ میچ کے 24ویں منٹ میں گول کرکے میسی نے انٹر میامی کے لیے اپنے 100 گول مکمل کیے۔
اس طرح لیونل میسی انٹر میامی کی تاریخ میں 100 گول مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
واضح رہے کہ کیمپیونز کپ کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں میکسیکو کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس بار انٹر میامی نے کروث آزول کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔








