119
کرک: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
کرک کے علاقے صابر آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک عمران خان کے مطابق صابر آباد کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں…
کرک کے علاقے صابر آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک عمران خان کے مطابق صابر آباد کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ظفران کے قتل میں ملوث مرکزی اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے تھانہ صابر آباد کی حدود میں پولیس اہلکار ظفران کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری تھیں۔
ڈی پی او کرک کا کہنا ہے کہ کیس میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری تک پولیس کی کارروائی جاری رہے گی۔








